ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اَپنا بیٹا آپ کے سپرد کر رہی ہوں، وہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کریگا ؛ رائے بریلی کے عوام سے سونیا گاندھی کی جذباتی اپیل

اَپنا بیٹا آپ کے سپرد کر رہی ہوں، وہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کریگا ؛ رائے بریلی کے عوام سے سونیا گاندھی کی جذباتی اپیل

Sat, 18 May 2024 11:59:39    S.O. News Service

رائے بریلی ، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کا قلعہ قرار دئیے جانے والے رائے بریلی میں جمعہ کو انڈیا اتحاد کے تمام اہم لیڈران ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اس موقع پر راہل گاندھی کی حمایت میںمنعقدہ انتخابی جلسہ سے سونیا گاندھی نے نہایت جذباتی خطاب کیا اور وہاں کے ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ راہل کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنا بیٹا آپ لوگوں کے حوالے کر رہی ہوں، وہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کرےگا۔ اسے غریبوں کے حقوق کیلئے لڑنا آتا ہے۔ وہ ہمیشہ آپ کی آواز بلند کرے گا۔ ‘‘ واضح رہے کہ اس جلسے میں سونیا گاندھی کے ساتھ راہل گاندھی، پرینکا  گاندھی، سماج وادی  پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور دیگر   لیڈر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ اس بات کی مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ  ایک طویل عرصے بعد آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے۔ آپ نے مجھے بطور رکن پارلیمنٹ خدمات انجام دینے کا موقع دیا، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ ہمارے خاندان کی جڑیں یہاں کی مٹی سے ۱۰۰؍ سال سے زیادہ عرصے سے جڑی ہوئی ہیں۔ اندرا جی کے دل میں بھی رائے بریلی کیلئے الگ ہی مقام تھا۔ ان کے دل میں آپ لوگوں کی بے پناہ محبت تھی۔

 سونیا گاندھی نے کہا کہ میں نے راہل اور پرینکا کو وہی تعلیم دی ہے جو گاندھی خاندان نے مجھے دی تھی۔ وہ تعلیم یہ ہے کہ سب کی عزت کرو، کمزوروں کے حقوق کے  لئے جس سے بھی لڑنا ہو اس سے لڑو، جدوجہد کی تمہاری جڑیں اور روایات مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا بیٹا آپ کے حوالے کر رہی ہوں، جس طرح آپ نے مجھے اپنا تسلیم کیا، اسی طرح راہل گاندھی کو بھی اپنا بنا کر رکھنا۔ راہل آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔

 اس موقع پر اکھلیش یادو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور ریاست کے شہریوں کو جھوٹے خواب دکھائے گئے لیکن اب سب بیدار ہو گئے ہیں۔ یہاں سے پورے ملک میں پیغام پہنچ رہا ہے کہ ہمیں بیدار ہوکر پولنگ کرنی ہے


Share: